20 اگست 2016 - 15:09
پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ پر دباؤ

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن تصفیے کی خاطر اقوام متحدہ سے ہندوستان پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ مسلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان پر دباؤ ڈالر اسے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر آمادہ کرے۔ ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ پاکستان تمام بین الاقوامی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ‏عالمی اداروں کی توجہ کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲